Home  >  FAQ's

 

سوال زراعت نامہ اوردیگر مطبوعات کے سابقہ شمارے کس طرح حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

جواب۔  زراعت نامہ کے سابقہ شمارے ہماری ویب سائٹ پر موجود ہیں۔جب کہ دیگر مطبوعات کے موجودہ شمارے بھی ہمارے دفتر واقع 21۔ ڈیوس روڈ یا ویب سائٹ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

سوال زراعت نامہ کس طر ح جاری کروایا جا سکتا ہے۔

جواب۔ زراعت نامہ کا سالانہ چندہ مبلغ۔/ 120روپےہے جو بذریعہ منی آرڈر بنام زرعی اطلاعات پنجاب ۔21سرآغا خان سوم ورڈ لاہوربھیج کر جاری کروایا جا سکتا ہے۔

سوال میں نے زراعت نامہ جاری کروایا تھا لیکن مجھے وہ بروقت نہیں مل پاتا۔ اس مشکل کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے۔

جواب۔  خریداروں کو زراعت نامہ دو افسران کی نگرانی میں بھیجا جاتا ہےاور ان افسران کا سرٹیفکیٹ بطور ریکارڈ دفتر میں موجود رہتا ہے۔ دفتری ریکارڈ کے مطابق ہماری جانب سے پرچہ باقاعدگی کے ساتھ بیھجاجا رہا ہے۔اس ضمن میں آپ متعلقہ پوسٹ آفس سے رجو ع کریں۔

سوال فہرست کتب کہاں سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

جواب ۔  ہماری مطبوعات کی فہرست حاصل کرنے کے لیے جوابی لفافہ کے ہمراہ ہماری دفتر واقع 21۔ ڈیوس روڈ کو خط لکھیں یا یہاں کلک کریں

سوال مفت مطبوعات کہاں سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

جواب۔ فری مطبوعات کے حصول کے لیے کم از کم 8 روپے کے ڈاک ٹکٹ روانہ کریں۔

 


سوال کیا زراعت نامہ اور دیگر مطبوعات بذریعہ وی پی حاصل کی جا سکتی ہے

جواب۔ معزرت خواہ ہیں کہ"زراعت نامہ"ودیگر مطبوعات بذریعہ وی پی نہیں بھیجی جاتیں۔

Visitor Counter
Visitor Number Since April 2010